Best Wall Stickers

( ۲) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

( ۲) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ


 امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اس قدر روتے تھے کہ آنسوؤ ں سے ان کی داڑھی تر ہوجایاکرتی تھی۔ تو کسی نے کہا(اے امیرالمومنین)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت و دوزخ کا ذکر کرتے ہیں تو نہیں روتے اور قبر کے پاس کیوں روتے ہیں؟ تو  آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یقین رکھو کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے اگر اس سے نجات مل گئی تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ آسان ہوں گی اور اگر اس سے نجات نہ ملی تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ سخت ہوں گی، اور رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ قبر سے بڑھ کر خوفناک منظر کبھی میں نے دیکھا ہی نہیں۔(2)(مشکوٰۃج۱ص۲۶)

( ۲) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( ۲) حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.