Best Wall Stickers

(۱) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم


(۱) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم


 (۱)حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ القبرروضۃ من ریاض الجنۃ اوحفرۃ من حفرالنار رواہ الترمذی(2) قبرجنت کے باغوں

1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت، الباب الخامس فی کلام المحتضرین...الخ، ج۵،ص۲۳۱
2۔۔۔۔۔۔جامع الترمذی،کتاب القیامۃ،باب ۹۱، الحدیث:۲۴۶۸،ج۴،ص۲۰۸
میں سے ایک باغ ہے یاجہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیاہے۔(مشکوٰۃج۲ص۴۵۸)

 (۲)کچھ لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس میت کو اچھا بتایا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وَجَبَتْ (واجب ہوگئی) پھر ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس میت کو برا بتایا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وَجَبَتْ (واجب ہوگئی) تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی کہ کیا چیز واجب ہوگئی ؟ یارسول اللہ!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تو  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک جنازہ کی میت کو تم لوگوں نے اچھا بتایا تو اس کے لیے جنت واجب ہوگئی اور دوسرے جنازے کی میت کو تم لوگوں نے برا بتایا تو اس کے لیے جہنم واجب ہوگئی کیونکہ تم (مومنین صالحین)روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔(1)
     تو جس میت کو تم لوگوں نے اچھا بتایا وہ اللہ تعالی کے نزدیک بھی اچھاٹھہرا اور جس میت کوتم لوگوں نے برابتایاوہ اللہ تعالی کے نزدیک بھی برا قرار پایا۔
                     (مشکوٰۃج۱ص۱۴۵)

 (۳) حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک جنازہ دیکھ کر حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مستریح اور مستراح منہ ( یہ آرام پانے والا ہے یا لوگوں کو اس سے آرام مل گیا ہے ) تو لوگوں نے عرض کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مومن بندہ (جو نیک ہو وہ تو) وفات پاکر دنیا کی ایذاؤں اور مصیبتوں سے
 آرام پاکر اللہ تعالی کی رحمت میں پہنچ جاتا ہے، اور بد کار بندہ (جب مرجاتا ہے تو اس) سے تمام بندے تمام شہر یہاں تک کہ تمام درخت اور تمام چوپائے آرام پا جاتے ہیں۔(1)
                     (مشکوٰۃج۱ص۱۳۹)
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب ثناء الناس علی المیت، الحدیث:۱۳۶۷، ج۱،ص۴۶۰

(۱) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم (۱) حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.